حدیث نمبر: 4842
وَعَن أنسٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَ الصَّحَابَةِ. فَقَالَ رَجُلٌ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أوَ لَا تَدْرِي فَلَعَلَّهُ تَكَلَّمَ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ أَوْ بخل بِمَا لَا ينقصهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہ میں سے ایک آدمی فوت ہو گیا تو ایک آدمی نے کہا: جنت کی بشارت ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تم نہیں جانتے کہ شاید اس نے کسی غیر متعلقہ چیز کے بارے میں بات کی ہو یا کسی ایسی چیز میں بخل کیا ہو جو اس میں کمی نہیں کر سکتی تھی۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔