حدیث نمبر: 4798
وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ نَحْوَهُ عَنْ جَابِرٍ وَفِي رِوَايَتِهِ قَالُوا: يَا رَسُول الله قد علمنَا الثرثارونَ والمتشدقون فَمَا المتفيقهون؟ قَالَ: «المتكبرون»
الشیخ عبدالستار الحماد
امام ترمذی نے جابر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کیا ہے، ان کی روایت میں ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم باتونی اور منہ پھٹ شخص کے متعلق تو جانتے ہیں، لیکن ’’المتفیھقون‘‘ سے مراد کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تکبر کرنے والے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔