حدیث نمبر: 4789
وَعَن البَراءِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: «اهْجُ الْمُشْرِكِينَ فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ» وَكَانَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِحَسَّانَ: «أَجِبْ عَنِّي اللَّهمَّ أيِّدْه بروحِ الْقُدس» . مُتَّفق عَلَيْهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو قریظہ (کے محاصرے) کے دن حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’مشرکوں کی ہجو بیان کرو، اللہ (کی نصرت) تمہارے ساتھ ہے۔ ‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسان رضی اللہ عنہ سے فرما رہے تھے: ’’میری طرف سے جواب دو، اے اللہ! جبریل ؑ کے ذریعے اس کی مدد فرما۔ ‘‘ متفق علیہ۔