حدیث نمبر: 4780
وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَقُولُوا لِلْمُنَافِقِ سَيِّدٌ فَإِنَّهُ إِنْ يَكُ سَيِّدًا فَقَدْ أَسْخَطْتُمْ رَبَّكُمْ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’منافق کے لیے لفظِ سیّد (آقا) نہ کہو، کیونکہ اگر وہ سیّد (سردار، آقا) ہے تو تم نے اپنے رب کو ناراض کر دیا۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔