حدیث نمبر: 4775
وَعَن بشير بن مَيْمُون عَن أُسَامَةَ بْنِ أَخْدَرِيٍّ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ أصْرمُ كانَ فِي النَّفرِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا اسْمك؟» قَالَ: «بَلْ أَنْتَ زُرْعَةُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
الشیخ عبدالستار الحماد
بشیر بن میمون اپنے چچا اسامہ بن اخدری سے روایت کرتے ہیں کہ اصرم نامی ایک آدمی ان لوگوں میں شامل تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہارا نام کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: اصرم، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ تم زرعہ ہو۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔