حدیث نمبر: 4773
وَعَن أنس قَالَ: كَنَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ بِبَقْلَةٍ كُنْتُ أَجْتَنِيهَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْه. وَفِي «المصابيح» صَححهُ
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں ایک بوٹی چنا کرتا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر میری کنیت (ابوحمزہ) رکھی۔ اسے ترمذی نے بیان کیا اور فرمایا: اس حدیث کو ہم صرف اسی طریق سے جانتے ہیں، اور مصابیح میں ہے کہ اس نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی۔