حدیث نمبر: 4767
وَعَن مسروقٍ قَالَ: لَقِيتُ عُمَرَ فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ. قَالَ عُمَرُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْأَجْدَعُ شيطانٌ» رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وابنُ مَاجَه
الشیخ عبدالستار الحماد
مسروق بیان کرتے ہیں، میں عمر رضی اللہ عنہ سے ملا تو انہوں نے فرمایا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: مسروق بن اجدع، عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’اجدع، شیطان (کا نام) ہے۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔