حدیث نمبر: 4759
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أُتِيَ بِالْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وُلِدَ فَوَضعه على فَخذه فَقَالَ: «وَمَا اسْمه؟» قَالَ: فلَان: «لاولكن اسْمه الْمُنْذر» . مُتَّفق عَلَيْهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، منذر بن ابی اسید جب پیدا ہوئے تو اسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنی ران پر رکھا اور فرمایا: ’’اس کا نام کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: فلاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ اس کا نام منذر ہے۔ ‘‘ متفق علیہ۔