حدیث نمبر: 4740
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَانَ الْيَهُودُ يَتَعَاطَسُونَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْجُونَ أَنْ يَقُولَ لَهُمْ: يَرْحَمُكُمُ اللَّهُ فَيَقُولُ: «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، یہود، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس امید پر چھینک مارا کرتے تھے کہ آپ انہیں ((یَرْحَمُکُمُ اللہ)) کہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا کرتے تھے: ’’اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کر دے۔ ‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔