حدیث نمبر: 4717
وَعَنْ بَعْضِ آلِ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِمَّا يُوضَعُ فِي قَبْرِهِ وَكَانَ الْمَسْجِدُ عِنْد رَأسه. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہ کی آل سے کسی شخص نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بستر بس اسی قدر تھا جس قدر کپڑے میں میت کو قبر میں رکھا جاتا ہے اور مسجد (بعض نے کہا: جائے نماز) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے پاس تھی۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔