حدیث نمبر: 4693
وَعَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَصَافَحُوا يَذْهَبِ الْغِلُّ وَتَهَادَوْا تَحَابُّوا وَتَذْهَبِ الشَّحْنَاءُ» رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسَلًا
الشیخ عبدالستار الحماد
عطاء خراسانی ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مصافحہ کیا کرو (اس سے) کینہ جاتا رہتا ہے، ہدیے (تحائف) دیا کرو، باہم محبت پیدا ہو گی اور دشمنی و رنجش جاتی رہے گی۔ ‘‘ امام مالک نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ مالک۔