حدیث نمبر: 4692
عَن يعلى قَالَ: إِنَّ حسنا وحُسيناً رَضِي الله عَنْهُم اسْتَبَقَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَمَّهُمَا إِلَيْهِ وَقَالَ: «إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مجبنَةٌ» . رَوَاهُ أَحْمد
الشیخ عبدالستار الحماد
یعلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف تیزی سے دوڑتے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو گلے لگا لیا، اور فرمایا: ’’بے شک اولاد بخل اور بزدلی کا باعث ہوتی ہے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔