حدیث نمبر: 4669
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ: «مَنْ ذَا؟» فَقُلْتُ: أَنَا. فَقَالَ: «أَنَا أَنا» . كَأَنَّهُ كرهها
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں اپنے والد کے ذمہ قرض کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کون ہے؟‘‘ میں نے کہا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’میں، میں۔ ‘‘ گویا آپ نے اسے ناپسند فرمایا۔ متفق علیہ۔