حدیث نمبر: 4645
وَعَن معَاذ بْنِ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَزَاد ثُمَّ أَتَى آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ فَقَالَ: «أَرْبَعُونَ» وَقَالَ: «هَكَذَا تكون الْفَضَائِل» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث نقل کرتے ہوئے یہ اضافہ نقل کیا ہے، پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’(اس کے لیے) چالیس (نیکیاں) ہیں۔ ‘‘ اور فرمایا: ’’فضائل اسی طرح ہوتے ہیں۔ ‘‘ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔