حدیث نمبر: 4576
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا طِيَرَةَ وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ» قَالُوا: وَمَا الْفَأْلُ؟ قَالَ: «الْكَلِمَةُ الصَّالِحَة يسْمعهَا أحدكُم»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بدشگونی کچھ بھی نہیں، اور اس کی بہتر صورت فال ہے۔ ‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اچھی بات جو تم میں سے کوئی ایک سنتا ہے۔ ‘‘ متفق علیہ۔