حدیث نمبر: 4540
وَعَنْ سَلْمَى خَادِمَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: مَا كَانَ أَحَدٌ يَشْتَكِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعًا فِي رَأْسِهِ إِلَّا قَالَ: «احْتَجِمْ» وَلَا وَجَعًا فِي رِجْلَيْهِ إِلَّا قَالَ: «اخْتَضِبْهُمَا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خادمہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جس شخص نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درد سر کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فرمایا کہ ’’پچھنے لگاؤ۔ ‘‘ اور جس نے اپنے پاؤں میں تکلیف کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: ’’مہندی لگاؤ۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔