کتب حدیث ›
صحيح البخاري › ابواب
› باب: اس کا گناہ جو کسی گمراہی کی طرف بلائے یا کوئی بری رسم قائم کرے۔
حدیث نمبر: Q7321
لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى : وَمِنْ أَوْزَارِ الَّذِينَ يُضِلُّونَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ سورة النحل آية 25 .
مولانا داود راز
اللہ تعالیٰ کے فرمان «ومن أوزار الذين يضلونهم» الخ ، کی روشنی میں یعنی اللہ تعالیٰ نے (سورۃ النحل میں ) فرمایا ” ان لوگوں کا بھی بوجھ اٹھائیں گے جس کو بےعلمی کی وجہ سے گمراہ کر رہے ہیں ۔ “
حدیث نمبر: 7321
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ مِنْ نَفْسٍ تُقْتَلُ ظُلْمًا إِلَّا كَانَ عَلَى ابْنِ آدَمَ الْأَوَّلِ كِفْلٌ مِنْهَا " ، وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ : مِنْ دَمِهَا لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ أَوَّلًا .
مولانا داود راز
´ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے ، کہا ہم سے اعمش نے ، ان سے عبداللہ بن مروہ نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص بھی ظلم کے ساتھ قتل کیا جائے گا اس کے ( گناہ کا ) ایک حصہ آدم علیہ السلام کے پہلے بیٹے ( قابیل ) پر بھی پڑے گا ۔ “ بعض اوقات سفیان نے اس طرح بیان کیا کہ ” اس کے خون کا “ کیونکہ اسی نے سب سے پہلے ناحق خون کی بری رسم قائم کی ۔