کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو بدر کی غنیمت سے ان کی غیر موجودگی میں مال دیا گیا
حدیث نمبر: 4031
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ فَقَالَ: «إِنَّ عُثْمَانَ انْطَلَقَ فِي حَاجَةِ اللَّهِ وَحَاجَةِ رَسُولِهِ وَإِنِّي أُبَايِعُ لَهُ» فَضَرَبَ لَهُ رسولُ الله بِسَهْمٍ وَلَمْ يَضْرِبْ بِشَيْءٍ لِأَحَدٍ غَابَ غَيْرَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ بدر کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: ’’بے شک عثمان، اللہ اور اس کے رسول کے کام سے گئے ہوئے ہیں، اور میں ان کی بیعت کرتا ہوں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے حصہ مقرر فرمایا، جبکہ آپ نے ان کے علاوہ کسی اور غیر حاضر شخص کے لیے حصہ مقرر نہیں فرمایا۔ حسن، رواہ ابوداؤد۔