حدیث نمبر: 3856
وَعَنْ حَسْنَاءَ بِنْتِ مُعَاوِيَةَ قَالَتْ: حَدَّثَنَا عَمِّي قَالَ: قَلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ: «النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْوَئِيدُ فِي الْجنَّة» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
حسناء بنت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میرے چچا نے ہمیں حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا، جنتی کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’نبی جنتی ہے، شہید جنتی ہے، چھوٹے بچے جنتی ہیں، اور زندہ درگور کیے گئے جنتی ہیں۔ ‘‘ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد (۲۵۲۱)، سنن ابی دادؤد (۴۷۱۷)۔