حدیث نمبر: 3520
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا» . رَوَاهُ البُخَارِيّ وزادَ مُسلم: «ومنْ غشَّنا فليسَ منَّا»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ہمارے خلاف اسلحہ اٹھائے تو وہ ہم میں سے نہیں۔ ‘‘ اور امام مسلم ؒ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں۔ ‘‘ متفق علیہ۔