حدیث نمبر: 2936
عَن صُهَيْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ فِيهِنَّ الْبَرَكَةُ: الْبَيْعُ إِلَى أَجَلٍ والمقارضة واخلاط الْبُرِّ بِالشَّعِيرِ لِلْبَيْتِ لَا لِلْبَيْعِ . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه
الشیخ عبدالستار الحماد
صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزوں میں برکت ہے، ایک مدت تک (ادھار) بیع کرنا، مضاربت کرنا، اور گندم میں جو ملانا گھر میں استعمال کے لیے، تجارت کے لیے نہیں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ ابن ماجہ۔