حدیث نمبر: 2897
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ: إِنْ أَرْخَصَ اللَّهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ وَإِنْ أَغْلَاهَا فَرِحَ . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ذخیرہ اندوز شخص بہت برا ہے، اگر اللہ قیمتیں کم کر دیتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتا ہے، اور اگر وہ انہیں بڑھا دیتا ہے تو خوش ہو جاتا ہے۔ ‘‘ بیہقی فی شعب الایمان، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی و رزین۔