حدیث نمبر: 2887
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَغْلَقُ الرَّهْنُ الرَّهْنَ مِنْ صَاحِبِهِ الَّذِي رَهَنَهُ لَهُ غنمه وَعَلِيهِ غرمه» . رَوَاهُ الشَّافِعِي مُرْسلا
الشیخ عبدالستار الحماد
سعد بن مسیّب ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’رہن، مرہونہ چیز کو اس کے مالک سے، جس نے اسے رہن رکھا ہے، نہیں روک سکتا، اس کا فائدہ بھی اسی (مالک) کو ہو گا اور اس کا نقصان بھی اسی کو ہو گا۔ ‘‘ امام شافعی ؒ نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الشافعی۔