حدیث نمبر: 2848
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَلَقَّوُا الْجَلَبَ فَمَنْ تَلَقَّاهُ فَاشْتَرَى مِنْهُ فَإِذَا أَتَى سَيِّدُهُ السُّوقَ فَهُوَ بالخَيارِ» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم اناج لانے والوں کو راستے میں جا کر نہ ملو، جو شخص اسے ملے اور اس سے غلہ خرید لے، پھر اس کا مالک بازار آ جائے تو اسے اختیار حاصل ہے۔ ‘‘ (چاہے تو سودا رہنے دے اور چاہے تو فسخ کر دے) رواہ مسلم۔