حدیث نمبر: 2803
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي أُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ: إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ: لَا خلابة فَكَانَ الرجل يَقُوله
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا: بیع میں میرے ساتھ دھوکہ ہو جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم بیع کرو تو کہا کرو: دھوکہ فریب نہیں چلے گا۔ ‘‘ وہ آدمی یہ الفاظ کہا کرتا تھا۔ متفق علیہ۔