حدیث نمبر: 2782
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ أُجْرَةِ كِتَابَةِ الْمُصْحَفِ فَقَالَ: لَا بَأْسَ إِنَّمَا هُمْ مُصَوِّرُونَ وَإِنَّهُمْ إِنَّمَا يَأْكُلُونَ من عمل أَيْديهم. رَوَاهُ رزين
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے قرآن کریم کی کتابت کی اجرت کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: کوئی حرج نہیں، وہ تو (حروف کے) مصور ہی ہیں، اور وہ اپنے ہاتھوں کی کمائی ہی کھاتے ہیں۔ لم اجدہ، رواہ رزین۔