حدیث نمبر: 2778
وَعَن محيصة أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُجْرَةِ الْحَجَّامِ فَنَهَاهُ فَلَمْ يَزَلْ يَسْتَأْذِنُهُ حَتَّى قَالَ: «اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ وَأَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
الشیخ عبدالستار الحماد
محّیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے پچھنے لگانے والی کی اجرت کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کی تو آپ نے انہیں منع فرما دیا، وہ آپ سے مسلسل اجازت طلب کرتے رہے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے اپنے اونٹ کو کھلا دیا کر اور اسے غلام کو کھلا دیا کر۔ ‘‘ صحیح، رواہ مالک و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔