کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: خود کی کمائی پاکیزہ ہے
حدیث نمبر: 2770
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلْتُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ وَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ وَالدَّارِمِيِّ: «إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ وَإِنَّ وَلَده من كَسبه»
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے، اور تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے۔ ‘‘ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و ابوداؤد و الدارمی۔ ابوداؤد اور دارمی کی روایت میں ہے: ’’آدمی کا اپنی کمائی سے کھانا سب سے پاکیزہ کھانا ہے، اور بے شک اس کی اولاد بھی اس کی کمائی ہے۔ ‘‘
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب البيوع / حدیث: 2770
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1358 وقال: حسن غريب) و النسائي (240/7. 241 ح 4454. 4457) و ابن ماجه (2290) و أبو داود (3528) والدارمي (247/2 ح 2540)»