حدیث نمبر: 2753
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ رُعْبُ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ لَهَا يَوْمَئِذٍ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ عَلَى كُلِّ بَابٍ مَلَكَانِ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مسیح دجال کا رعب مدینہ میں داخل نہیں ہو گا، اس روز اس کے سات دروازے ہوں گے، اور ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے۔ ‘‘ رواہ البخاری۔