حدیث نمبر: 2615
وَعَن ابنِ عبَّاسٍ، قَالَ: يُلَبِّي المقيمُ أَوِ المعتَمِرُ حَتَّى يستلمَ الْحَجَرَ) . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ: وَرُوِيَ مَوْقُوفًا على ابنِ عبَّاس.
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، مقیم (مکے کا رہنے والا) یا عمرہ کرنے والا حجر اسود کے استلام تک تلبیہ پکارتا رہتا تھا۔ ابوداؤد۔ اور فرمایا: اور یہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کی گئی ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و الترمذی۔