حدیث نمبر: 2510
وَعَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ فَقَالَ: «مَنِ الْقَوْمُ؟» قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ. فَقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: «رَسُولُ اللَّهِ» فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ وَلَكِ أَجَرٌ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملے تو آپ نے پوچھا: ’’کون ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا، مسلمان۔ پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کا رسول۔ ‘‘ ایک عورت نے ایک بچہ اٹھا کر عرض کیا: کیا اس کا حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں، اور تمہارے لئے اس کا اجر ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔