حدیث نمبر: 2503
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ» . قَالُوا: وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ: «يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث حسن غَرِيب
الشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی مومن کی شان نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔ ‘‘ صحابہ نے عرض کیا: وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ایسے مصائب کو (دعا یا اعمال کے ذریعے) دعوت دیتا ہے۔ جن کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔ ‘‘ ترمذی، ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و البیھقی۔