کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسلام قبول کرنے والے کو یہ دعا سکھاتے تھے
حدیث نمبر: 2486
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ الرجل إِذا أسلم علمه النَّبِي صلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ ثُمَّ أَمَرَهُ أَنْ يَدْعُوَ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ابومالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ایک آدمی تھا جب اس نے اسلام قبول کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نماز سکھائی، پھر اسے ان کلمات کے ذریعے دعا کرنے کا حکم فرمایا: ’’اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت میں رکھ اور مجھے رزق عطا فرما۔ ‘‘ رواہ مسلم۔