حدیث نمبر: 2454
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَرَبَهُ أَمْرٌ يَقُولُ: «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا کیا کرتے تھے: ’’اے زندہ قائم رہنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے مدد طلب کرتا ہوں۔ ‘‘ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اور محفوظ نہیں۔ حسن، رواہ الترمذی۔