حدیث نمبر: 2414
وَعَنْ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْكِبْرِيَاءُ وَالْعَظَمَةُ لِلَّهِ وَالْخَلْقُ وَالْأَمْرُ وَاللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَمَا سَكَنَ فِيهِمَا لِلَّهِ اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوَّلَ هَذَا النَّهَارِ صَلَاحًا وَأَوْسَطَهُ نَجَاحًا وَآخِرَهُ فَلَاحًا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ» . ذَكَرَهُ النَّوَوِيُّ فِي كِتَابِ الْأَذْكَارِ بِرِوَايَةِ ابْنِ السّني
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’ہم نے اور اللہ کے ملک نے صبح کی، ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے، کبریائی و عظمت اللہ کے لئے ہے، خلق و امر، لیل و نہار اور جو چیزیں ان میں ہیں اللہ کے لئے ہیں، اے اللہ! اس دن کے اول حصے کو صلاح بنا دے، اس کے اوسط کو نجاح اور آخر کو فلاح بنا دے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ ‘‘ امام نووی نے ابن السنی کی روایت سے اسے کتاب الاذکار میں روایت کیا ہے۔ اسنادہ ضعیف جذا۔