حدیث نمبر: 2349
وَعَن ابْن عَبَّاس: فِي قَوْله تَعَالَى: (إِلَّا اللمم) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ تَغْفِرِ اللَّهُمَّ تَغْفِرْ جَمَّا وَأَيُّ عَبْدٍ لَكَ لَا أَلَمَّا رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيب
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کا فرمان: (اِلَّا اللَّمَمَ) کے بارے میں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اے اللہ! اگر تو معاف کر دے تو سبھی گناہ معاف کر دے، اور تیرا کون سا بندہ ہے جو صغیرہ گناہ نہیں کرتا۔ ‘‘ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی (۳۲۸۴) و صححہ الحاکم (۲ / ۴۶۹، ۴۷۰)۔