حدیث نمبر: 2322
وَعَن ابْن عمر أَنَّهُ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ هِيَ صَلَاةُ الْخَلَائِقِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَلِمَةُ الشُّكْرِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ تَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: أسلم عَبدِي واستَسلَم. رَوَاهُ رزين
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ((سُبْحَانَ اللہِ)) کہنا مخلوق کی عبادت ہے، ((اَلْحَمْدُلِلہِ)) کلمۂ شکر ہے، ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ)) کلمہ اخلاص ہے، ((اَللہُ اَکْبَرُ)) زمین و آسمان کے خلا کو بھر دیتا ہے، اور جب بندہ ((لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ)) پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس نے اطاعت اختیار کی اور اپنے آپ کو میرے سپرد کر دیا۔ رواہ رزین، لم اجدہ و رواہ الحاکم (۱ / ۲۱) و احمد (۲ / ۲۹۸، ۳۶۳، ۳۳۵، ۳۵۵، ۴۰۳)۔