کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: دعا ماضی اور مستقبل دونوں کے لئے فائدہ مند ہے ، بروایت ترمذی
حدیث نمبر: 2234
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ بِالدُّعَاءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’دعا ان مصائب کے لیے نفع مند ہے جو نازل ہو چکے اور ان کے لیے بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئے، اللہ کے بندو! دعائیں کیا کرو۔ ‘‘ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی (۳۵۱۵، ۳۵۴۸) و ابن ماجہ (۳۵۵۱)۔