حدیث نمبر: 2021
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَرَأَى زِحَامًا وَرَجُلًا قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» قَالُوا: صَائِمٌ. فَقَالَ: «لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ»
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں تھے کہ آپ نے ہجوم اور ایک آدمی دیکھا جس پر سایہ کیا ہوا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے کیا ہوا؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: روزہ دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’سفر میں روزہ رکھنا کوئی نیکی نہیں۔ ‘‘ متفق علیہ۔