حدیث نمبر: 2011
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَرْجِ يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ الْمَاءَ وَهُوَ صَائِمٌ مِنَ الْعَطَشِ أَوْ مِنَ الْحَرِّ. رَوَاهُ مَالك
الشیخ عبدالستار الحماد
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے مقام عرج پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حالت روزہ میں پیاس یا گرمی کی وجہ سے سر پر پانی ڈالتے ہوئے دیکھا۔ صحیح، رواہ مالک و ابوداؤد۔