حدیث نمبر: 1739
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: صانعوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا فَقَدْ أَتَاهُمْ مَا يَشْغَلُهُمْ) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب جعفر کی خبر شہادت آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’آل جعفر کے لیے کھانا تیار کرو، ان کے پاس ایسی چیز (یعنی خبر) آئی ہے جو انہیں مشغول رکھے گی۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔