حدیث نمبر: 1700
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ بِالْمَدِينَةِ رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا يَلْحَدُ وَالْآخَرُ لَا يَلْحَدُ. فَقَالُوا: أَيُّهُمَا جَاءَ أَوَّلًا عَمِلَ عَمَلَهُ. فَجَاءَ الَّذِي يَلْحَدُ فَلَحَدَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السّنة
الشیخ عبدالستار الحماد
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں، مدینہ میں دو گورکن تھے، ان میں سے ایک لحد بناتا تھا جبکہ دوسرا لحد تیار نہیں کرتا تھا، صحابہ نے فرمایا: ان دونوں میں سے جو پہلے آئے گا وہ اپنا کام کرے گا، پس لحد بنانے والا شخص پہلے آیا تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے لحد تیار کی گئی۔ حسن، رواہ البغوی فی شرح السنہ۔