حدیث نمبر: 1696
وَعَنْ أَبِي الْهَيَّاجِ الْأَسَدِيِّ قَالَ: قَالَ لِي عَلِيٌّ: أَلَا أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِن لَا تَدَعَ تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتَهُ وَلَا قَبْرًا مشرفا إِلَّا سويته. رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوالہیاج اسدی ؒ بیان کرتے ہیں، علی رضی اللہ عنہ نے مجھے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کام پر مامور نہ کروں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے مامور و مبعوث فرمایا تھا، کہ تم ہر مورتی کو مٹا دو اور ہر اونچی قبر کو برابر کر دو۔ رواہ مسلم۔