حدیث نمبر: 1543
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ السَّائِبِ فَقَالَ: «مَالك تُزَفْزِفِينَ؟» . قَالَتِ: الْحُمَّى لَا بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا فَقَالَ: «لَا تَسُبِّي الْحُمَّى فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام سائب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا: ’’آپ کیوں کانپ رہی ہیں؟‘‘ انہوں نے بتایا: بخار ہے، اللہ اسے برکت نہ دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’بخار کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ بنی آدم کے گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔