کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: بادل اور ہوا دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فکر کرتے تھے
حدیث نمبر: 1512
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَاحِكًا حَتَّى أَرَى مِنْهُ لَهَوَاتِهِ إِنَّمَا كَانَ يتبسم فَكَانَ إِذَا رَأَى غَيْمًا أَوْ رِيحًا عُرِفَ فِي وَجهه
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کبھی اس طرح ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ کے گلے کا کوّا نظر آ جائے آپ تو بس تبسم فرمایا کرتے تھے، جب آپ باد یا آندھی دیکھتے تو اس کے (خوف کے) اثرات آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرے پر نمایاں ہو جاتے تھے۔ متفق علیہ۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 1512
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (4828. 4829) و مسلم (899/16)»