حدیث نمبر: 1506
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَسْقَى قَالَ: «اللَّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وَبَهِيمَتَكَ وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ وَأَحْيِ بَلَدَكَ الْمَيِّتَ» . رَوَاهُ مَالك وَأَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش طلب کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’اے اللہ! اپنے بندوں اور جانوروں کو سیراب فرما، اپنی رحمت کو عام کر دے اور اپنے مردہ شہروں کو زندگی عطا فرما۔ ‘‘ ضعیف۔