کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ جمعہ میں سورہ ق کی تلاوت کرتے
حدیث نمبر: 1409
وَعَنْ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَتْ: مَا أَخَذْتُ (ق. وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ) إِلَّا عَنْ لِسَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا كُلَّ جُمُعَةٍ عَلَى الْمِنْبَرِ إِذَا خطب النَّاس. رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ام شام بن حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے سورۂ ق رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سن سن کر یاد کی، آپ ہر جمعہ جب منبر پر لوگوں سے خطاب فرماتے تو اسے پڑھا کرتے تھے۔ رواہ مسلم۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 1409
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (873/52)»