کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: جمعہ کے لیے کتنے خطبے ہیں
حدیث نمبر: 1405
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يقْرَأ الْقُرْآن وَيذكر النَّاس فَكَانَت صلَاته قصدا وخطبته قصدا. رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ کے دو خطبے دیا کرتے تھے۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے درمیان بیٹھتے تھے۔ آپ قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرماتے تھے۔ آپ کا خطبہ اور نماز متوسط ہوتی تھی۔ رواہ مسلم۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 1405
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (866/41)»