کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: جمعہ کی رات روشن اور جمعہ کا دن چمکدار ہے ، بروایت امام مالک
حدیث نمبر: 1369
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ رَجَبٌ قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ» قَالَ: وَكَانَ يَقُولُ: «لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ لَيْلَةٌ أَغَرُّ وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمٌ أَزْهَرُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب ماہ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے: ’’اے اللہ! ہمارے لیے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔ ‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’جمعہ کی رات، چمک دار رات ہے اور جمعہ کا دن ترو تازہ دن ہے۔ ‘‘ ضعیف۔