حدیث نمبر: 1358
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي شَأْنِ سَاعَةِ الْجُمُعَةِ: «هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَى أَن تقضى الصَّلَاة» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوبردہ بن ابوموسی ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے اپنے والد کو بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو: ’’جمعہ کی اس گھڑی کا وقت بیان کرتے سنا کہ وہ امام کے خطبہ کے لیے بیٹھنے سے لے کر نماز سے فارغ ہونے تک ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔